روس کاخارکیف پرمیزائل حملہ، درجنوں افراد ہلاک؛ خوفناک ویڈیو وائرل

Mar 02, 2022 | 10:29:AM
یوکرین پرروس کی فوجی یلغار جاری ہے
کیپشن: یوکرین پر حملہ( انسٹاگرام فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوکرین پرروس کی فوجی یلغار جاری ہے،خارکیف میں سرکاری عمارت پر روسی میزائل حملےمیں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے. حملے کی خوفناک ویڈیوبھی منظر عام پرآگئی۔

یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیاں تھم نہ سکیں،روسی فوج کےمیلوں طویل فوجی قافلے نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر دستک دے دی۔کیف، خارکیف، ماریوپول اور خیرسون پر بارود کی برسات جاری ہے،خارکیف میں سرکاری عمارت پر روسی میزائل حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔میزائل حملہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں تباہی کےمناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔یوکرینی صدر نےحملے کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن اہداف کےحصول تک جاری رہےگاجبکہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہےکہ فوجی کارروائی یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سےروکنے کے لئےکی گئی۔
یوکرینی وزارت دفاع نےاب تک کی لڑائی میں 5 ہزار 700 سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک اور200 کوگرفتارکرنےکا دعویٰ کیا ہےجبکہ روس کے 29 لڑاکا طیارے،29 ہیلی کاپٹر،کم و بیش200 ٹینک اورساڑھےآٹھ سو بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

کینیڈا، برطانیہ اورجاپان سمیت متعدد ممالک نےروس پرنئی پابندیاں عائد کردیں،گوگل، فیس بُک اور نیٹ فلکس نےروسی چینلز پربندشیں لگا دیں،ہالی ووڈ کےبڑےپروڈکشن ہاؤسز نےروس میں اپنےفلمیں ریلیز نہ کرنےکا اعلان کردیا، آسٹریلیا ، یورپ اور نیٹو سمیت عالمی اتحادیوں نے یوکرین کو مزید امداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اقوام متحدہ کےمطابق یوکرین پر روس کی فوجی یلغار کے باعث 10 لاکھ سے زائد شہری بےگھر ہوچکےہیں۔ دوسری طرف روسی حملے کےبعد یوکرین میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا ۔ ملک سےہجرت کرنےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 60 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔ لوگ پولینڈ میں داخلے کے لئے60، 60 گھنٹےانتظار کر رہےہیں۔مہاجرین کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

یوکرین نےاب تک کی لڑائی میں روس کے پانچ ہزار سات سو دس فوجی ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے ۔ہجرت کرنےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 60 ہزار سےتجاوز کرگئی ۔ 

مزیدپڑھیں:یوکرین کے صدر کی مختلف ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل