عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا، مفتاح اسماعیل

Mar 02, 2021 | 18:03:PM
عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈھائی سال میں 12ہزار8سو ارب روپے کا قرضہ لیا جو نوازشریف کے تینوں ادوار سے زیادہ ہے۔حکومت ہر روز، ہر ماہ قرضہ لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر حکومت کو پرانا قرضہ ملتا ہے،ہمیں 14 ہزار ارب روپے کا قرض ملا تھا۔اس حکومت نے 12863 ارب کا قرضہ ڈھائی سال میں لے لیا ہے۔مسلم لیگ کے پانچ سالوں میں اوسطا بجٹ خسارہ 5.5 فیصد رہا، اسد عمر آئے تو بجٹ خسارہ 9.1 ہو گیاجو پاکستان بننے کے بعد ایک ریکارڈ ہے۔ اس تمام کے باوجود کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ بھی نہیں چل رہا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معیشت کی بہتری میں فیل ہوگئی توبیان بازی شروع کردی?جو ایکسپورٹ ہم چھوڑ کرگئے تھے وہاں تک یہ آج بھی نہیں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ اس حکومت نے قرضہ واپس کیا،ایک پیسا واپس نہیں کیا ۔سعودی عرب کو حکومتی خزانے سے نہیں چین سے پیسے لے کر دیئے گئے۔