بھارت کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ،باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل روانہ کر دیا

Jun 02, 2024 | 15:48:PM
بھارت کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ،باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل روانہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، بھارت نے فلسطینیوں پر بمباری کے لیے باردو سے بھرا بحری جہاز اسرائیل روانہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستائیس ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد لیکر کارگو جہاز ماریان ڈینیکاچنئی سے اشدود اسرائیل کے لیے روانہ ہوا، جہاز نے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے زیادہ لمبا راستہ اختیار کرے گا، جہاز کی منزل بحیرہ روم میں اشدود پورٹ ہے، جو غزہ کی پٹی کے بالکل قریب واقعے ہے۔

ضرورپڑھیں:اسرائیلی فوج کی بربریت جاری،غزہ میں مزید 95 افراد شہید

بھارتی جہاز نے راستے میں آنے والی اسپین کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے کے لئے کال کی لیکن اسپین نے پورٹ کال سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، شرمندگی کے باعث ہندوستانی آگے بڑھ گئے،اس سے پہلے بھارت نے اسرائیل سے 3 ارب ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا تھا، جسے چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا،اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف گولہ و بارود اور بموں سے لیس کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔