چلڈرن ہسپتال: لواحقین کا ڈاکٹر پر تشدد، مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئیں

Jun 02, 2023 | 11:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) چلڈرن ہسپتال میں لواحقین کے ڈاکٹر پر تشدد کے واقعے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی دفعات شامل کر دی گئیں۔

اس مقدمے کی تفتیش انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم کو دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ واقعہ میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل مقدمہ میں کارسرکار مداخلت اور تشدد سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ چلڈرن ہسپتال میں لواحقین کے ڈاکٹر پر تشدد کے واقعے کیخلاف لاہور کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈز میں ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چلڈرن ہسپتال کے آوٹ ڈور اور انڈور وارڈز میں ہڑتال کا تیسرا روز ہے۔ میو ہسپتال، سروسز، جناح اور جنرل ہسپتال میں بھی ہڑتال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد، تمام ہسپتالوں میں ہڑتال

گنگارام، لیڈی ولنگڈن اور لیڈی ایچی سن سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھی کام بند کر رکھا ہے۔