عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف بغاوت کے مقدمے پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے کمیٹی سے استدعا کی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر حملہ تھا، پولیس افسران اور اسلحہ عمران خان کے ساتھ تھا، اس کے شواہد ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف بھی بغاوت کے مقدمے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے حوالے سے درخواست۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا