معاشی بھنور میں پھنسے پاکستان کے لیے بری خبر، موڈیز نے معاشی آؤٹ لک منفی کردیا

Jun 02, 2022 | 17:50:PM
معیشت، پاکستان، منفی، آؤٹ لک، موڈیز، سروے
کیپشن: موڈیز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا۔ 

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا، آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا ہے۔

موڈیز نے انہی توقعات کی بنا پر صرف آؤٹ لک منفی کیا ہے جبکہ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔