کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

Jun 02, 2021 | 15:46:PM
کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا، اسکے ساتھ حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔افغانستان کے مسئلے کا پرامن حل خطے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور تاجکستان نہیں چاہتے ہیں کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان دوبارہ بے امنی کی نذر ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ  ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ نئی دہلی سے تعلقات بہتر ہوجائیں تو پاکستان ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں سے خطے کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ان کے دورہ سے تجارت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ تعلیم اور دفاع کے شعبے میں بھی معاہدے کئے ہیں، تاجکستان اور پاکستان کو کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان میں سیاسی عدم استحکام سے پاکستان اور تاجکستان متاثر ہوتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور تاجکستان کیلئے پرامن افغانستان ضروری ہے ، تاجکستان اور پاکستان کو موسمیاتی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، بھارت کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدامات جب تک واپس نہیں لیتا حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں،تاجکستان، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:  تاجکستان کے صدر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات