فرانس میں پرتشدد مظاہرے، انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ 

Jul 02, 2023 | 22:32:PM
فرانس میں پرتشدد مظاہرے، انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس میں پرتشدد مظاہروں کی لہر،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کل سے انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پولیس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہروں کے باعث سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے جزوی طور پر انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی جزوی بندش مخصوص علاقوں میں رات کے اوقات میں کی جائے گی، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کا مقصد صرف سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے نہ کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، موبائل فون کمپنیاں اور لینڈ لائن فون کی سہولت میں کسی قسم کا خلل نہیں آئے گا،موبائل فون کمپنیاں معمول کے مطابق فون سروسز فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت انتقال کر گئی