گھریلوتنازعہ پر بچیوں پر پٹرول چھڑک کرآگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار

Jul 02, 2023 | 14:29:PM
غازی آباد میں گھریلو تنازعہ پر بچیوں پر پٹرول چھڑک کرآگ لگانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غازی آباد میں گھریلو تنازعہ پر بچیوں پر پٹرول چھڑک کرآگ لگانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے پولیس حراست میں بھی خود کوآگ  لگانے کی کوشش کی۔ ملزم عتیق نے 25 جون کو رات کے وقت بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

14 سالہ طیبہ اور 7 سالہ مافیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 4 دن بعد دونوں بچیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  معروف فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پولیس کے مطابق ملزم 14 سالہ طیبہ کا منگیتر ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔