میکسیکو میں اچھی فصل کیلئے مئیر نے مگرمچھ سے شادی رچا لی

Jul 02, 2022 | 15:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: میکسیکو میں اچھی فصل کیلئے مئیر نے مگرمچھ سے شادی رچا لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میکسیکو کے ایک قصبے کے میئر نے رنگا رنگ تقریب میں مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے قصبے  سین پیڈرو ہومیلولو کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک پرانی رسم کے تحت مادہ مگر مچھ سے علامتی شادی کی ہے۔وِکٹر ہوگو کی مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دراصل یہ ایک ہسپانوی رسم ہے جو کہ سیکڑوں برس پرانی ہے، لوگ ایسی شادیاں اس لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت سے انہیں نعمتیں حاصل ہوں، یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔اپنی شادی سے متعلق میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے کہا کہ ’ اس شادی کے بعد ہم قدرت سے بارشوں اور دریاؤں میں مچھلیوں کی وافر مقدار طلب کرتے ہیں‘۔

 تاہم اس میئر کی نئی نویلی دلہن مگر مچھ 7 برس کی ہے جسے ’ننھی شہزادی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس علاقے کے لوگ مگرمچھ کو اپنا دیوتا مانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر ہم ان سے منسلک ہوئے تو ہم پر قدرت کی رحمتیں برسیں گی۔