پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 02, 2022 | 09:38:AM
الیکشن کمیشن ،پی ٹی آئی،مخصوص نشستیں،لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: ایک دو دن میں 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کیلئے الیکشن کمیشن نےکام شروع کر دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے 3 خواتین اور 2 اقلیتی امیدواروں کو کاغذات کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سے آج پانچوں امیدواروں کی ملاقات ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:6.1 شدت کا زلزلہ: 5 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

پی ٹی آئی کے پانچوں امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ایک دو دن میں 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب ہماری اکثریت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا پھر عدالت ان کا الیکشن ہی کالعدم قرار دے سکتی ہے، اگر الیکشن کالعدم دیا تو پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے چانس ہیں، الیکشن کمیشن کو ہر صورت ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا تاہم ان کے پاس اپیل کا حق بھی ہے۔