خون کی الٹیاں کرتا بچہ ہسپتال داخل ، ڈاکٹروں نے معدہ سے بلیڈ نکال دیا

Jul 02, 2021 | 16:00:PM
خون کی الٹیاں کرتا بچہ ہسپتال داخل ، ڈاکٹروں نے معدہ سے بلیڈ نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چار ماہ کا احد علی خون کی الٹیاں کررہا تھاہسپتال لانے پر ایکسرے کیا گیا تو بلیڈ  نظر آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر نگینہ نے بتایا کہ جب احد علی کو ہسپتال لایا گیا تو وہ خون کی الٹیاں کر رہا تھا جب اس کا ایکسرے کرایا گیا  تو اس میں نظر آیا کہ اسکے میدہ میں بلیڈ موجود ہے،انڈوسکوپی کے ذریعے احد علی کے پیٹ سے بلیڈ نکالا گیا،بلیڈ لگنے کے سبب معدہ اور خوراک کی نالی متاثر ہوئی ہے بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جلد ڈسچارج کردیں گے۔

احد علی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے بیٹے کی طبیعت خراب تھی گوجرہ سمیت مختلف ہسپتالوں میں چیک کروایا مگر آرام نہیں آرہا تھا،چلڈرن ہسپتال کے شکرگزار ہیں کہ میرے بیٹے کا علاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت انرجی سیکٹرکوسنبھال نہیں پارہی ہے ،امتیاز احمد شیخ