استحکام پاکستان کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ,مسلم لیگ ن کےاعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ نہ ہو سکا

Jan 02, 2024 | 17:34:PM
استحکام پاکستان کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ,مسلم لیگ ن کےاعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)آئندہ انتخابات میں استحکام پاکستان کیساتھ  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کا معاملہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ 

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماوں کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، سابق وزیر اعظم شہباز شریف اورسابق وزیر اعلی حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ،چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز، مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی اس اجلاس میں شریک تھے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی مشاورت جاری  ہے ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں امیدواروں بارے پیش کی گئی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات پر غور کیاگیا،گزشتہ روز ساڑھے 6 گھنٹے طویل اجلاس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات پر حتمی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا مسلمان ملک ،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟