چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد،موقف سامنے آگیا

Jan 02, 2024 | 16:46:PM
چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد،موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این اے 128 سے چاہت فتح علی خاں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے  پر گلوکار کا موقف سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کا سیاست میں انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا، الیکشن کمیشن میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور قانون ساز سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قانون سازی کریں تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لےسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اپنی برآمدات تین ارب ڈالرز تک ماہانہ کرسکتا ہے، گوہر اعجاز

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرنگ افسر کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دہری شہریت پر آر اؤ کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے ،میں الیکشن لڑوں گا جو مرضی کر لیں ۔