جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر  پر قاتلانہ حملہ

Jan 02, 2024 | 12:12:PM
جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر  پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر دن دیہاڑے  قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق بیوسن شہر میں نئے ایئر پورٹ کے دورے کے بعد اپوزیشن لیڈر  لی جے میونگ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے ان کی گردن پر نوکیلی چیز گھونپ دی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد 59 سالہ لی جائے مائے یونگ زمین پر گر گئے جس کے بعد کئی لوگ ان کی مدد کو آگے بڑھے، لی جے میونگ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

  لی جے میونگ جنوبی کوریا کی ڈیموکریٹک پارٹی کا حصہ ہیں وہ آج  زیر تعمیر ہوائی اڈے کی جگہ کا دورہ کرنے پہنچے تھے اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا،حملہ آور کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا ہو گیا