کسی صنعت کی گیس منقطع نہیں کی، سوئی سدرن گیس کمپنی

Jan 02, 2021 | 20:03:PM
کسی صنعت کی گیس منقطع نہیں کی، سوئی سدرن گیس کمپنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس بحران پر اپنے موقف میں کہاہے کہ ایس ایس جی سی نے کسی صنعت کی گیس منقطع نہیں کی، کیپٹو پاور کی گیس کی ترسیل عارضی طور پر بند کی ہے۔
 ترجمان سوئی سدرن گیس کاکہناہے کہ کمپنی ہر سیکٹر کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں گیس سپلائی کرتی ہے،کیپٹو پاور سیکٹر کے ساتھ صرف 9 ماہ کا معاہدہ کیا ہوتا ہے،کمپنی نومبر سے جنوری تک گیس دینے کے پابند نہیں۔
ترجمان نے کہاکہ ایگریمنٹ کرتے وقت کیپٹو پاور کسٹمر سے طے کیا جاتا ہے کہ اپنا پلانٹ متبادل ایندھن پر لگایا جائے گا، اس وقت شدید سردیوں میں گیس کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے لوڈ مینجمنٹ کے فارمولے کے تحت جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور کو عارضی طور پر گیس بند کی گئی ہے،ایکسپورٹ انڈسٹری کے کیپٹو پاور کی گیس بند نہیں کی ہے،جیسے ہی گیس کی صورتحال بہتر ہوگی کیپٹو پاور کی گیس بھی بحال کردی جائے گی۔