شہر قائد کی بسیں10سال بعد سی این جی سے ڈیزل پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں 10سال بعد بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، شہرِ قائد میں بسیں سی این جی سے ڈیزل پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بس مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول سی این جی سے سستا ہے جبکہ سی این جی مہنگی پڑتی ہے،اس لئے سی این جی کا اب کوئی فائدہ نہیں ، ٹرانسپورٹرز حضرات کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سی این جی کے ناغے اور زائد قیمت کے باعث بیشتر بسیں ڈیزل پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مسافر وں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بسوں کے ڈیزل پر منتقل ہونے سے سی این جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات ختم ہو جائیں گےاور سفر محفوظ ہو جائے گا۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی طرح لمبی قطار لگانی نہیں پڑتی، ڈیزل کی دستیابی انتظار کے بغیر اور کارکردگی بہتر ہے، جس کی وجہ سے بسیں ڈیزل پر منتقل کی گئی ہیں۔