بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کوسائبرکرائم کیجانب سے انکوائری کا نوٹس جاری

Feb 02, 2024 | 18:40:PM
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کوسائبرکرائم کیجانب سے انکوائری کا نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو انکوائری کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے نے سائبرکرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا، علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم ہے، حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!صوبائی اسمبلی کے امیدوار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کس جماعت سے تعلق تھا؟

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں، عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے  گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔