مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 28 فیصد کمی، رپورٹ جاری

Feb 02, 2024 | 18:11:PM
مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 28 فیصد کمی، رپورٹ جاری
کیپشن: اشیائے ضروریہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)حکومتی اقدامات کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈہوئی ہے،ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 39.45 فیصد پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے17 اشیاءسستی اور 22کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ حالیہ ہفتے پیٹرول 5.20 اور ڈیزل0.95 فیصد مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں چکن 1.88 اور کیلے0.68 فیصد مہنگے ہوئے ، اسی طرح مٹن, بیف،گڑ، انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 18.28 اور انڈے7.77 فیصد سستے ہوئے ،پیاز 6.99 اور چائے کی پتی 1.29 فیصد سستی ہوئی،ایک ہفتے میں آلو 1.25اوردال مسور0.80 فیصد سستی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!صوبائی اسمبلی کے امیدوار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،کس جماعت سے تعلق تھا؟