کہیں بارش کہیں برفباری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Feb 02, 2024 | 10:32:AM
کہیں بارش کہیں برفباری،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف، فاروق احمد، رابیل اشرف) محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں سورج کی چمکتی کرنوں اور ترو تازہ ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ ہے۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 12ویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کے ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس قونصلیٹ 124، فیز 8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 125ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم 166،کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 172 ریکارڈ، ایچی سن کالج 101،فدا حسین ہاؤس میں آلودگی کی شرح 100ریکارڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 120 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہونے کیساتھ ہی موسم دلفریب بھی ہو گیا۔ شہر قائد میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ گلستان جوہر میں بوندا باندی کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ قائد آباد، ملیر، شاہ فیصل، نیو کراچی میں بھی بادل برسے۔

مزید پڑھیں:  جی پی ایس کی ہدایات پر عمل، کار سوار خاتون کو مہنگا پڑ گیا

کراچی شہر میں بارش کے پیش نظر واٹر کارپوریشن میں سیوریج کے عملے کو ہنگامی اقدام کی صورت میں چھٹیاں 5 فروری تک منسوخ کردی گئیں ہیں۔  ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نکاسی کے نظام سے محفوظ رکھا جائے۔ ترجمان  کی جانب سے افسران کو اپنے اپنے ڈویژن میں ہنگامی دورے کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

دوسری جانب دیربالا میں مسلسل برف باری کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تھل کمراٹ میں اس وقت دو سے تین فٹ برف پڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  تمام رابطہ سڑکیں بند ہونے کے بائث لوگ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔