عمران خان پر مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنیکا کیس، لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ

Feb 02, 2023 | 10:56:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ وکیل سلمان ابوزر نیازی نے کہا کہ سلمان اکرام راجہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان نے اپنے جواب میں اس بنچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے، سابق وزیراعظم نے اعتراض اٹھایا کہ وہ اب پارلیمنٹ کے ممبر نہیں ہیں۔ جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں لیکن ہم نے حقائق سامنے رکھے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تحریری جواب میں حقائق کو درست طور پر نہیں لکھا گیا، اُس وقت یہ کیس سننے والے دوسرے جج پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، کیس ایک مخصوص بنچ کو سماعت کیلئے بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی، اس لئے بنچ میں بیٹھے دونوں ججز نے کیس سننے سے انکار کر دیا تھا۔