اساتذہ کا ڈی چوک پر دھرنا ۔۔۔ سکول بند

Dec 02, 2021 | 17:29:PM
اسکول ٹیچرز ، دھرنا
کیپشن: اسکول ٹیچر اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیتے ہوءے فاثل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے  کے معاملے  پر اساتذہ نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک پر دھرنادے دیدیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی ۔۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ پھر  پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے۔اساتذہ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا گیا۔ دھرنے میں  حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی  کی گئی ۔تاہم کچھ دیر بعد اساتذہ نے احتجاج دھرنا ختم کردیا  جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا سکولوں کی بندش جاری رہے گی۔آج کا احتجاج ٹوکن تھا اگلا منصوبہ دھرنے کا ہوگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اساتذہ سرکاری ڈیوٹیز کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔ایکشن کمیٹی کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اگلے لائحہ عمل تک اساتذہ بائیکاٹ پر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں گرینڈ احتجاج شروع۔کیا وجہ بنی؟