لاہورسموگ کی لپیٹ میں۔ائیر کوالٹی انڈیکس 356 پر پہنچ گیا

Dec 02, 2021 | 09:57:AM
لاہور سموگ کی لپیٹ میں
کیپشن: لاہور سموگ کی لپیٹ میں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں اسموگ کی شدت میں بدستور اضافہ جاری ہے،فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا۔ کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ آلودگی 495 ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 484، بحریہ ٹاؤن میں 444، ڈی ایچ اے میں 478، انارکلی بازار میں 408، ماڈل ٹاؤن میں 451، ٹھوکر میں 437 ائیر کوالٹی انڈیکٹس ریکارڈ کیا گیا،شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔