ترمیمی آرڈیننس کے بعد زیرسماعت کیسزاور ریفرنسز سے متعلق نیب پالیسی تیار 

Dec 02, 2021 | 01:04:AM
ترمیمی آرڈیننس، زیرسماعت کیسز، ریفرنسز، پالیسی تیار
کیپشن: نیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ترمیمی آرڈیننس کے بعد زیرسماعت کیسزاور ریفرنسز سے متعلق پالیسی تیار کر لی۔
ترجمان نیب کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔خط کے مطابق منی لانڈرنگ کیسز پرانسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کارروائی جاری رکھے گا جب کہ کرپشن، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر نیب کا اختیار برقرار ہے۔اس کے علاوہ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے۔
خط کے مطابق کابینہ اوردیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز پر اب نیب کا اختیار نہیں جب کہ محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی کارروائی نہیں کرے گا۔خط میں ڈپٹی پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں ان کے بیورو میں جاری کون کون سا کیس اب مزید نہیں چل سکتا اور ترمیمی آرڈیننس کے تحت استثنیٰ کے حامل کیسز کی فہرست فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے روز سٹیج پر دلہا دلہن کے پش اپ۔۔۔ویڈیو وائرل