دنیا کا خطرنا ک اور محفو ظ ترین ملک کونسا؟فہرست جا ری

Dec 02, 2020 | 23:03:PM
دنیا کا خطرنا ک اور محفو ظ ترین ملک کونسا؟فہرست جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا کے خطرناک اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور لوگوں کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں کن ممالک میں سکیورٹی کے حوالے سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے غیرمحفوظ ترین ممالک میں پہلے پانچ نمبروں پر لیبیا، شام، افغانستان، عراق اور سنٹرل افریقن ری پبلک کو خطرناک ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس گرین لینڈ، سوئٹزرلینڈ، سلووینیا، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کو بالترتیب دنیا کے پرامن اور محفوظ ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطا بق یہ فہرست ایک نقشے کی صورت میں جاری کی گئی ہے جس کی تیاری میں سیاسی و سماجی بدامنی کے مدنظر رکھا گیا ہے۔ نقشے میں سکیورٹی رسک کے پانچ درجے رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کو بھی نقشے میں ’ہائی سکیورٹی رسک‘ کے دوسرے درجے میں رکھا گیا ہے۔ بھارت کو تیسرے ’درمیانے درجے کا سکیورٹی رسک‘ کے درجے میں رکھا گیا ہے۔نقشے میں بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ دوسرے درجے میں موجود ہے۔