مسائل کا حل اولین  ترجیح ، مل کر چلیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

Apr 02, 2024 | 10:16:AM
مسائل کا حل اولین  ترجیح ، مل کر چلیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں ارکان صوبائی اسمبلی نے مریم نواز  کوعوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ کیلئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں،وزیراعلیٰ مریم نوازنے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےقابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے احکامات دیئے۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی،ارکان صوبائی اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس کو سراہااور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے ،پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے،صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی،دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج معالجے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا،پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں،پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔

مریم نوازنے کہا کہ36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں،طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی ،پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔

 ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، خواتین ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پہلی وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل تھیں،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، ، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔

سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن ،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ،قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد،نیلم جبار چودھری،نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی،محمد اور رنگ زیب،پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔