آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Apr 02, 2022 | 23:09:PM
قومی ٹیم کے کپتان، بابراعظم، زیادہ سنچری ، دوسرے بلے باز،
کیپشن: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 16 ویں سنچری سکور کرکے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فہرست میں پہلے نمبر پر 20 سنچریاں بنانے والے سعید انور ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 84 ویں اننگز میں 16 ویں سنچری کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 16 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ پاکستانی کپتان سے قبل یہ اعزاز 94 اننگز میں 16 سنچریاں کرنے والے ہاشم آملہ کے پاس تھا۔بابر اعظم بطور کپتان پانچ ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔
دوسری جانب امام الحق نے سیریز میں 298 رنز بناکر آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے گراہم گوچ کے پاس تھا۔انہوں نے 1985 میں تین میچز کی سیریز میں 289 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑا دی