دھمکی آمیز خط ۔۔فواد چودھری کا وزارت قانون سنبھالتے ہی بڑا ایکشن 

Apr 02, 2022 | 16:50:PM

(24نیوز)فوادچودھری کا وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا ،وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر فوادچودھری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکےاپنی رپورٹ مرتب کرےگا۔وفاقی وزیر قانون کے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں لیگل افسران کی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ۔۔وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی تبدیل

مزیدخبریں