این اے 249 ۔مفتاح اسماعیل ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

Apr 02, 2021 | 13:24:PM
 این اے 249 ۔مفتاح اسماعیل ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار
کیپشن: مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ لیگی رہنما این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دئیے گئے۔

مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے حسنین چوہان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفتاح اسماعیل نے حلف نامے میں گاڑی اور سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا، لہذا این اے 249 ضمنی انتخاب کیلئے مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔الیکشن ٹربیونل نے مفتاح اسماعیل کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔