دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Sep 01, 2022 | 09:38:AM
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی درخواست میں عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے مقدمہ کی نئی دفعات میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا بڑا اعلان

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جج راجہ حسن جواد نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، جس پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو لکھ کر بھیجتی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، مجھے 11 منٹ دھکم پیل کے بعد عدالت میں داخل ہونے کا موقع ملا تھا۔

 جج راجہ حسن جواد نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لایا جائے، جن کو دھمکی دی گئی اس کا بیان بھی پڑھ کر سنائیں۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست پر 12 ستمبر کو حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔