’’لوگوں کی باتیں سن کر بہت تکلیف ہوئی‘‘

Oct 01, 2022 | 19:27:PM
ٹرانس رائٹس ایکٹیوسٹ, فرحت اللہ بابر, نیوز کانفرنس ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(24نیوز )ببلی ملک نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ ہمارے لئے ایک شناخت ہیں،کچھ دنوں پہلے اس ایکٹ کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں، لوگوں کی باتیں سن کر بہت تکلیف ہوئی۔

ٹرانس رائٹس ایکٹیوسٹ بیلی اور پیپلزپارٹی کے راہنما فرحت اللہ بابر  کی  نیوز کانفرنس،ببلی ملک نے کہا ہے کہ ہمارے کیمونٹی کو دھمکیاں بھی ملیں۔ صوابی میں ایک ٹرانسجنڈر کو قتل کیا گیا ، اس ایکٹ میں یہ نہیں لکھا گیا ہے کہ شادی کریں گے ، تعلیم کا حق اور اپنے حقوق کیلئے اواز اٹھا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :ایکس،وائے زیڈ خود عمران،میر جعفر ،میر صادق اور جانور بھی،آڈیو لیک کوچ کی کارستانی ہے : مریم نواز 

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ٹرانسجنڈر کے حقوق کے ساتھ کھڑی ہے ، یہ ایک مظلوم طبقہ ہے، ہمارے معاشرے کا اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ انکے حقوق کی بات جائے ، اس ایکٹ کو لوگوں نے غلط رنگ دے دیا ہے ، یہ بل اسلامی قوانین کے خلاف نہیں ہے ، میں شروع سے ہی اس بل کے حق میں ہوں ، دکھ ہے کہ ایکٹ کی پارلیمان سے منظوری کے باوجود غلط رنگ دیا گیا، ٹرانس جینڈر کے حقوق آئین نے دیئے ہیں۔

 بل میں شادی کا کوئی ذکر نہیں ہے ، نکاح نامہ میں ٹرانسجنڈر کا کوئی ذکر نہیں ہے ، جو لوگ تنقید کر رہے ہیں انکو رولز اور قوانین پڑھنے چاہیے ۔

سماجی رہنما فرزانہ باری نے کہا ہے کہ ٹرانسجنڈر بھی اس کمیونٹی کا حصہ ہیں ، 2018 میں ٹرانسجنڈر بل پاس ہوا تھا ، جو لوگ الزام لگا رہے ہیں بتایا جائے مسئلہ کیا ہے ، چار سال بعد اس کیس کے حوالے سے آواز اٹھنا شروع ہوگئی، سنیٹر مشتاق کو پہلے بل پڑھنا چاہیئے ،سنیٹر مشتاق مسلسل اس بل پر آواز اٹھا رہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں ٹرانسجنڈر قتل ہوا لیکن ہسپتال نے داخل کرنے سے انکار کر دیا ، جو الزامات لگائے ہیں اس کی مجھے سمجھ نہیں آرہی۔