پاکستان مریضوں کے داخلےکی پالیسی نرم کرے، افغانستان

Oct 01, 2021 | 15:26:PM
طور خم بارڈر
کیپشن: پاکستان داخلے کی پالیسیاں نرم کرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے پاکستان سےداخلے اور مریضوں کے علاج میں مدد کی اپیل کردی۔

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر ایمبولنس کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طالبان کے نئے سرحدی انچارج سید غازی اللہ کہتے ہیں کہ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کیلئے پالیسی میں نرمی کرے۔

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر جہاں بہت سے افغان شہری سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں وہیں ایمبولینسز کی لمبی قطار بھی لگی ہوئی ہے،افغانستان میں صحت کی ناکافی سہولیات سے مجبور افغان عوام مریضوں کے ساتھ ہر صورت سرحد پار کرنا چاہتے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو میں طورخم پر تعینات طالبان کے نئے انچارج نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کے لیے پالیسی میں نرمی پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کیسے کم ہو گی؟ پی ٹی آئی سینیٹر نے بتا دیا