ہندی سنیما پر راج کرنیوالی ایشوریہ رائے کا پہلا ہیرو کون ۔۔۔

Nov 01, 2021 | 19:38:PM
ماڈل۔فلم۔آغاز۔پنسل
کیپشن: ایشوریہ رائے ۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ساﺅتھ سنیما سے اپنے کیریئرکا آغاز کرنے والی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 47 سال کی ہوگئی ہیں ۔ ایشوریہ کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو کرناٹک کے منگلور میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندی سنیما میں ایک سے ایک فلمیں دیں۔


 فلموں میں آنے سے پہلے وہ اشتہار اور ماڈلنگ کیا کرتی تھیں۔ بیشترلوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بالی ووڈ سے کیا تھا۔ ایسے میں آپ کو ان کے پہلے آن اسکرین ہیرو کے بارے میں بتا رہے ہیں، وہ ساﺅتھ سنیما سے تعلق رکھتے ہیں۔


 ایشوریہ رائے بچن نے اپنی اداکاری کیریئر کی شروعات 1997 میں تمل فلم ’ایروور‘ (Iruvar) سے کی تھی۔ اس میں وہ اداکار موہن لال کے ساتھ پردے پر پہلی بار بطور ہیروئن نظر آئی تھیں۔ اس میں اداکارہ کا ڈبل رول تھا۔


 فلم ’ایروور‘ میں موہن لال نے ایم رادھا کرشن کا رول پلے کیا تھا۔ اس میں موہن لال اور ایشوریہ رائے ایک جوڑے کی کردار میں نظر آئے تھے۔ یہ ایک پولیٹکس ڈراما فلم تھی اور ایم جی رام چندرن، ایم کروناندھی اور جے جے للیتا پر مبنی تھی۔


 فلموں میں آنے سے پہلے ایشوریہ رائے نے چھوٹی عمر میں ہی اشتہار میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس وقت وہ 9 ویں کلاس میں تھیں۔ انہیں پہلی بار ایک پنسل کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔ مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد ان کی انٹری سنیما کی دنیا میں ہوئی۔ ایشوریہ رائے پڑھنے میں کافی اچھی تھیں۔ وہ میڈیسن لائن میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔
 ایشوریہ رائے کی پہلی بالی ووڈ فلم ’اور پیار ہوگیا‘ تھی۔ اس میں وہ بوبی دیول کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئی تھیں۔ اب اگر ان کے ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو وہ منی رتنم کی فلم میں ‘Ponniyin Selvan’ کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔رنبیر اور عالیہ کی شادی کب ہوگی ۔۔۔نئی تاریخ سامنے آگئی