پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کو نمبر الاٹ

May 01, 2023 | 22:51:PM
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کو نمبر الاٹ
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر مزید 3 درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیئے گئے۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواستوں کو نمبر الاٹ کیے۔
زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو 10، غلام محی الدین کی درخواست کو 11 نمبر الاٹ کیا گیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کو نمبر 12/2023 الاٹ کیا گیا ہے۔تینوں درخواستیں بھی 2 مئی کو زیر سماعت مقدمے کے ساتھ ہی منسلک کی جائیں گی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد 13 اپریل کو روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ن لیگ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل