معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا آج 93واں یومِ پیدائش منایا گیا

May 01, 2023 | 15:28:PM
 معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا تِرانواں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا  93واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ الف نون ڈرامے سے شہرت پانے والے اداکار طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد سترہ دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان میں ڈرامہ نگاری کے فن کو بامِ عروج پر پہنچانے والے مشہور و معروف ڈرامہ نگار، مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بھارتی ریاست بہار میں پیداہوئے۔ 1951ء میں پاکستان آئے۔ کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھرلاہورمنتقل ہو گئے۔

کمال احمد رضوی نے 1958ء میں تھیٹر کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1965ء میں پی ٹی وی کے لاہور اسٹوڈیو کے قیام کے بعد پہلی دفعہ ’’الف نون‘‘ میں نظر آئے۔ ڈرامے میں ’’الّن‘‘ کا کردار ادا کیا جس نے خوب شہرت پائی اور الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام بن گیا۔

الف نون کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ جس وقت یہ نشر کیا جاتا اس وقت سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا۔ لوگ ڈرامہ دیکھنے کیلئے ہفتہ بھر انتظار کرتے تھے اور سب کام کاج چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔

کمال احمد رضوی ایک اچھے اداکار، ہدایت کار اور ایک اچھے قلم کار بھی تھے۔ وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 17 دسمبر 2015 کو 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔