پرویز الہیٰ کے گھر پر کارروائی کا معاملہ، انٹی کرپشن اور پولیس کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی

May 01, 2023 | 12:00:PM
پرویز الہیٰ کے گھر پر کارروائی کا معاملہ، انٹی کرپشن اور پولیس کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اینٹی کرپشن اورپولیس کا چودھری ظہور الہیٰ روڈ پرپرویز الہیٰ کے گھر رات کو کارروائی کرنے کا معاملہ,لاہور ہائیکورٹ میں انٹی کرپشن اور پولیس کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، راسخ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایس ایس پی اپریشنز سمیت دیگرز فریق نامزد کیاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر پر ریڈ غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی، اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے جائے، ضمانت کے باوجود ظہور الٰہی گھر پر آپریشن کیا گیا اور ہراساں کیا گیا ۔

درخواست میں ریڈ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی اور حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بعدازاں عدالت نےسماعت کل 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیںلاہور کے سیاحوں کو کشمیر میں حادثہ،2جاں بحق ،12 لاپتہ