خاتون کا چاکلیٹ سے شاہ چارلس کا 23 کلوگرام وزنی چاکلیٹ کا مجسمہ تیار 

May 01, 2023 | 10:05:AM
 برطانیہ میں آج کل شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس موقع پر انگلینڈ میں موجود ایک چاکلیٹ کمپنی نے شاہ چارلس کے مجسمے کی رونمائی کی ہے جسے مکمل طور پر چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں آج کل شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس موقع پر انگلینڈ میں موجود ایک چاکلیٹ کمپنی نے شاہ چارلس کے مجسمے کی رونمائی کی ہے جسے مکمل طور پر چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چاکلیٹ سے بنا یہ مجسمہ مارس رگلی نامی چاکلیٹ کمپنی کے لیے آرٹسٹ جین لنڈسے کلارک نے تیار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجسمے میں شاہ چارلس کے یونیفارم پر موجود شاہی اعزازات کو بنانے کے لیے مارس، ملکی ویز، اسنیکرز، ٹوئکس اور باؤنٹی کے اضافی چھوٹے کینڈی بارز کا استعمال کیا گیا جس سے اس مجسمے کا وزن 51 پاؤنڈز تک پہنچ گیا۔

چاکلیٹ سے شاہ چارلس کے اس مجسمے کو تیار کرنے میں تقریباَ ایک مہینہ لگا۔

واضح رہے کہ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد کی جائے گی۔