پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن

May 01, 2022 | 11:59:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی  دن  منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کیلئے سیمینارز،  تقریبات  اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش  کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے  اور مزدوروں کے حقوق کے لئے پورے ملک میں سیمینارز،  تقریبات  اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پاکستان اور دنیا بھر میں آج بھی مزدور اپنے  حقوق سے محروم ہیں ۔

 عالمی سطح پر اس دن کاآغاز اس وقت ہوا جب امریکی شہر شکاگو میں یکم مئی  1886 کو ہزاروں مزدور  اپنے حقوق  کی جدوجہد  اور اپنے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان  کے کام کے اوقات کو 14 گھنٹوں سے کم کرکے 8 گھنٹے کیا جائے۔