سوات: لاک ڈاؤن کے باوجود حکومتی ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا

May 01, 2021 | 22:52:PM
سوات: لاک ڈاؤن کے باوجود حکومتی ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، سوات میں ایک طرف لاک ڈاؤن ہے تو دوسری طرف حکومتی جماعت کے ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا۔
 اس پر مقامی افراد ایم پی اے کے خلاف احتجاج کرنے نکل آئے اور نعرے بازی کی، مقامی دکان داروں کا اعتراض تھا کہ انہیں تو کاروبار کی اجازت نہیں جبکہ ایم پی اے نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔ مقامی افراد اور ایم پی کے گارڈز میں ہاتھا پائی اور گالی گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایم پی اے افضل حکیم خان کا کہنا ہے کہ ان کے دوست نے شاپنگ سینٹر دیکھنے کیلئے بلایا تھا، وہاں پہنچے تو افتتاح کروادیا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی دکان دار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کو ہلکا نہ لیں۔۔۔پاکستان میں 2 نئی قسم کے وائرس آنے کی تصدیق

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: