شائقین کو نامناسب اشارے، رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد

Mar 01, 2024 | 00:06:AM
شائقین کو نامناسب اشارے، رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی کلب کی نمائندگی کرنے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو الشباب کے خلاف کھیل کے دوران شائقین کو نامناسب اشارے کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سٹار فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

الشباب و النصر کے میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے تاہم گول کرنے کے بعد انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بعدازاں سعودی فٹبال باڈی نے وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور کھلاڑی پر پابندی و جرمانہ عائد کردیا۔

خیال رہے کہ الشباب کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں رونالڈو کی ٹیم نے مقابلہ 3-2 سے اپنے نام کیا تھا تاہم اب پابندی کے بعد رونالڈو الحزم کے خلاف آج ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ اے ایف سی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہیں گے۔