میرا ووٹ آپ کیلئے ہے، آزاد رکن اسمبلی کی بلاول کو یقین دہانی

Mar 01, 2021 | 22:58:PM
میرا ووٹ آپ کیلئے ہے، آزاد رکن اسمبلی کی بلاول کو یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے لئے ایک اور ووٹ پکا کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے میرپور خاص سے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ سے ملنے کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔بلاول بھٹو کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی۔
پی پی چیئرمین نے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو سینٹ الیکشن ووٹ دینے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے سید علی نواز شاہ نے کہا کہ آپ شہید بی بی کے صاحبزادے ہیں، میرے دل میں آپ کے لئے عزت ہے۔ میرا ووٹ آپ کیلئے ہے، میں سینٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دوں گا۔
دریں اثنا بلاول بھٹو اور سید علی نواز شاہ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔