پی ٹی آئی لانگ مارچ: شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد۔عدالت کا رانا ثنا اللہ کیخلاف بڑا حکم
سیشن جج نے 5، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں اور پولیس کو 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
ضمانت منظوری کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر سازش کے تحت مقدمہ بنایا گیا، موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی ہیں، جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک مقدمے میں 18 مئی تک قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمات کے اخراج کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔