ترک سرمایہ کارپاکستان آئیں ریڈکارپٹ استقبال کریں گے،شہبازشریف

Jun 01, 2022 | 00:09:AM
وزیراعظم شہباز، بڑا اعلان
کیپشن: وزیر اعظم شہبازشریف خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ترک سرمایہ کارپاکستان آئیں ان کاریڈکارپٹ استقبال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، مختلف شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کیلئے دوسراگھرہے،پاکستان توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرےگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی کی دوستی لازوال ہے،ترکی نے زلزلے اورسیلاب میں پاکستان کی بھرپور مددکی، ترک قوم اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولتی،ان کا کہناتھا کہ ترکی نے اپنے انفراسٹرکچرکوبہت ترقی دی ،آج ترکی کی برآمدات 270ارب ڈالرسے بڑھ چکی ہیں،ترک بھائیوں کیلئے ویزے کامسئلہ دورکریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی حلقوں کی تعدادکم کردی گئی