کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ۔۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی فہرست مرتب

Jul 01, 2021 | 13:24:PM
کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ۔۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی فہرست مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیصل شکیل)کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ،نیکٹا نے پاکستان بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی فہرست مرتب کرلی ۔ 
نیکٹا کی فورتھ شیڈول کی اپ ڈیٹ لسٹ 24 نیوز نے حاصل کرلی ۔پورے پاکستان میں 3681 افراد کو فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے ۔سندھ میں فورتھ شیڈول میں 394 مشتبہ افراد کو رکھا گیا ہے ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 198 افراد کو فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے  جبکہ خیرپور کے 25 ، حیدرآباد کے  21 مشتبہ افراد فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ حیکب آباد کے  21 ، سکھر کے 18 اور لاڑکانہ کے  5 افراد فورتھ شیڈول میں شامل کرلئے گئے۔

نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں  کی سخت نگرانی کی جائے ۔ فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد کو اپنی تمام سرگرمیوں سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کہاں رہتے ہیں ؟ کیا کرتے ہیں ؟ کس سے ملتے ہیں ؟ تمام تفصیلات سے آگاہ رکھیں گے  جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اپنی گزرگاہوں اور شہر سے باہر نکلنے کے بارے میں بھی لازمی آگاہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں نصاب محدود ۔۔طلبا پھر مشکل  میں۔۔