محکمہ سکول تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کانوٹیفکیشن جعلی قرار 

Jan 01, 2024 | 18:39:PM
محکمہ سکول تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کانوٹیفکیشن جعلی قرار 
کیپشن: محکمہ سکول تعلیم سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ سکول تعلیم سندھ نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا اور جعلی نوٹیفکیشن بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول تعلیم سندھ نے وضاحتی نوٹی فکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں اکتیس دسمبر 2023 تک تھی ،یکم جنوری 2024 سے سکول کھل گئے ہیں ، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے ۔


دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر شیرین مصطفی ناریجو نے سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کردی۔
شیریں مصطفی کاکہناہے کہ فیک نوٹیفکیشن وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا جائیگا،سیکرٹری سکول نے کہاکہ غلط معلومات اور فیک نوٹیفکیشن کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے،سائبر کرائم قانون کی مدد سے محکمہ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان کاکہناتھا کہ محکمہ کے نام سے فیک نوٹیفکیشن سے طالب علم، والدین اساتذہ اور دیگر افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان