بارات میں نوٹ لٹانا باراتیوں کو مہنگا پڑگیا

Jan 01, 2023 | 19:50:PM
بارات , نوٹ, لٹانا ,باراتیوں, مہنگا
کیپشن: دلہے کی گاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بارات میں نوٹ لٹانے سے فصل تباہ ہونے پر کاشتکاروں کی جانب سے خوب فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بارات میں نوٹ لٹانا عام ہے اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی شادی میں دل کھول کر نوٹ نچھاور کرتا ہے، لیکن حال ہی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں بارات میں نوٹ لٹانا الٹا باراتیوں کو مہنگا پڑ گیا، یہ واقعہ شکرگڑھ میں رونما ہوا جہاں باراتیوں کے نوٹ نچھاور کرنے سے رش ہونے کے باعث کاشتکاروں کی فصل خراب ہوگئی جس سے کاشتکاروں کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا، حتی کہ کاشتکاروں نے غصے میں آکر ہوائی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث ہونے والے تصادم میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

 فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا، باراتیوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کاشتکاروں کی جانب سے بارات سے واپسی پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئیں اور 2 لاکھ روپے نقد اور زیورات بھی چھین لئے گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ملزموں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔