سعودی عرب: ڈاکار کار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز

Jan 01, 2023 | 11:31:AM
سعودی عرب: ڈاکار کار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز
کیپشن: ریلی میں 455 گاڑیاں مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی جبکہ ریس میں 68 ممالک کے ڈرائیور 8500 کلومیٹر کے ٹریکس پر گاڑیاں دوڑائیں گے
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی ڈاکار ریلی 2023ء کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آج سعودی عرب کے شہر ینبع سے ہورہا ہے۔

سعودی ڈاکار ریلی مسلسل چوتھی مرتبہ سعودی عرب میں ہورہی ہے، اس بار گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد نئے روٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سعودی وزیر کھیل، سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اس سال سعودی ڈاکار ریلی مقابلوں میں حصہ لینے والے ایلیٹ ڈرائیوروں، سواروں اور نیویگیٹرز کو خوش آمدید کہیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ڈاکار ریلی 15 جنوری تک جاری رہے گی، اس کے بعد ریلی مملکت کے مغربی علاقے سے مشرقی علاقے کا رخ کرے گی۔

سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس ریلی میں 455 گاڑیاں مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی جبکہ ریس میں 68 ممالک کے ڈرائیور 8500 کلومیٹر کے ٹریکس پر گاڑیاں دوڑائیں گے۔

سعودی ڈاکار ریلی کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔

رواں برس کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس متعارف کروائے گئے ہیں جو شرکاء کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع ینبع سے مملکت کے صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے دمام کے ساحل پر دمام تک لے جائیں گے۔