پاکستانی نژاد برطانوی خاتون امپائر کو برٹش ایمپائر ایوارڈ سے نوازا گیا

Jan 01, 2021 | 23:11:PM
پاکستانی نژاد برطانوی خاتون امپائر کو برٹش ایمپائر ایوارڈ سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی خاتون امپائر کو برٹش ایمپائر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔34 سالہ سلمیٰ بی کو کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا.

تفصیلات کے مطابق سلمی بی 2012 سے ویمن کرکٹرز اور معذور افراد کو اپنی تنظیم ایم اے ڈی کے ذریعے کوچنگ فراہم کرتی ہیں۔پاکستان نژاد سلمیٰ بی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون امپائر ہیں، سلمی بی امپائر ہونے کے ساتھ فل ٹائم ہائیمو ڈائلیسسز نرس بھی ہیں،سلمیٰ بی کو وورسٹر شائر اور میریلیبون کرکٹ کلب کیلئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والی پہلی برٹش مسلم خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستان نژاد سلمیٰ بی کو اس سے قبل 2009 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایشین ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے،سلمی بی کا کہنا ہے کہ نیو ائیر آنر لسٹ میں شامل ہونا فخر کا باعث ہے، مشکل حالات ضرور ہیں مگر ہم طاقت اور استقامت کے ساتھ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ برٹش ایمپائر ایوارڈ ہر سال ملکہ برطانیہ کی منظوری سے نئے سال کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔