گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کی فہرست جاری، 15جنوری تک مہلت

Jan 01, 2021 | 15:21:PM
 گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کی فہرست جاری، 15جنوری تک مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)1195 میں سے 394 ارکان نےمالی گوشوارےجمع نہیں کرائے،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانیوالےارکان کی 16 جنوری کورکنیت معطل ہوجائےگی۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 15 جنوری تک مہلت دےدی۔گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وفاقی وزراء کی بڑی تعداد شامل ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر،فواد چوہدری، نور الحق قادری، محبوب سلطان،حماد اظہر،شفقت محمود ،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور علی زیدی نے تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  وزیر مملکت زرتاج گل اور پارلیمانی سیکرٹریز کنول شوذب، ملیکہ بخاری نے بھی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خرم دستگیر خان،محسن شاہنواز رانجھا نے بھی گوشواروں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی۔سینیٹ کے 14 ،قومی اسمبلی کے 112 ،پنجاب اسمبلی کے 144 اراکین نے گواشوارے جمع نہیں کرائے۔سندھ اسمبلی کے 48 ،کے پی اسمبلی کے 50 اور بلوچستان اسمبلی سے 26 اراکین نے گواشوارے جمع نہیں کرائے۔

رکنیت معطلی کی وجہ سے اراکین سینیٹ انتخاب سمیت کسی بھی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مصدق ملک، مصطفیٰ نواز کھوکھر،رضا ربانی،محمد علی سیف کے بھی گوشوارے جمع نہ ہوسکے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلی سندھ بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔