طالبعلموں کیلئے اسکالر شپ،مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے

Jan 01, 2021 | 13:29:PM
 طالبعلموں کیلئے اسکالر شپ،مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہونے والے طالبعلموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر گروپ میں کامیاب طالبعلموں کو اسکالرشپ گرانٹ ان کے حاصل کردہ مخصوص نمبروں کی بنیاد پر دی جائے گی۔پری میڈیکل گروپ کے لیے 1058 نمبرز، پری انجینئرنگ کے لیے 1044 نمبر، جنرل سائنس کے لیے 994 نمبرز، کامرس کے لیے 960 نمبرز اور آرٹس اور دیگر گروپ کے لیے 903 نمبروں کا میرٹ رکھا گیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان کے مطابق طالبعلموں کو نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ دینے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے۔